فائنل میں فتح انگلش کرکٹرز پر دولت کی بارش ہوگی
2 ملین ڈالرز کی انعامی رقم 15 کھلاڑیوں میں تقسیم کردی جائیگی، بورڈ کا اعلان
لاہور:
ایجبسٹن میں اتوار کے روز چیمپئنز ٹرافی فائنل میں بھارتی ٹیم کو پچھاڑ کر انگلش پلیئرز مالا مال ہوسکتے ہیں۔
اگر ٹیم نے ملک کا پہلا اہم 50 اوورز ٹائٹل جیتا تو اسے 2 ملین ڈالرز مل جائیں گے،انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی کہ پوری رقم 15 کھلاڑیوں میں تقسیم کردی جائے گی، ہم اس میں کوئی حصہ نہیں رکھیں گے، رنرز اپ ہونے کی شکل میں بھی انگلینڈ کو ایک ملین ڈالر ملیں گے،اس موقع سے فائدہ اٹھاکر اپنی سرزمین پر نئی تاریخ رقم کرنے کے لیے انگلینڈ کی پوری ٹیم پُرجوش ہے، اگر انگلینڈ چیمپئنز ٹرافی جیتا تو پھر جوز بٹلر، روی بوپارا، جیمز اینڈرسن، اسٹورٹ براڈ اور جیمز ٹریڈویل جیسے کھلاڑیوں کی انڈین پریمیئر لیگ کے آئندہ ایڈیشن کی نیلامی میں اہمیت بہت بڑھ جائے گی۔
1979 اور 1992 میں دو ورلڈ کپ اور 2010 کے اوائل میں کیریبیئن جزائر میں ورلڈ ٹوئنٹی 20 کے فائنلز تک پہنچنے کے بعد سے 20 آئی سی سی ورلڈ ٹورنامنٹس میں انگلینڈ کو صرف ایک میں کامیابی حاصل ہوئی، ٹیم گذشتہ چار دہائیوں میں ون ڈے ٹورنامنٹ جیتنے کے لیے 16 ناکام کاوشیں کرچکی۔
دریں اثنا ایونٹ کے نمایاں اسکورر میں تیسری پوزیشن پر براجمان بیٹسمین جوناتھن ٹروٹ کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے یہ ایونٹ شاندار رہا۔ بھارت کیخلاف فتح ٹیم کے لیے ایشز سے قبل عمدہ شروعات ہوگی، میں مقابلے کے لیے خاصا پُرجوش ہوں، انھوں نے کہا کہ اب تک کی کارکردگی سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ٹیم ایک یونٹ بن چکی ، فائنل میں بھی ہم عمدہ کھیل پیش کریں گے ۔