شروع کردہ منصوبوں کی ترجیحات کا تعین کیا جائے قائم علی شاہ
وزیراعلیٰ کی پیرمظہر کی افطار پارٹی میں شرکت،این پی پی کے وفد سے سیاسی صورتحال پر گفتگو
وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت جمعہ کو چیف منسٹر ہائوس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈزکی فراہمی پر غورکیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ ، چیف سیکریٹری راجا محمد عباس ، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری محمد صدیق میمن ، سیکریٹری مالیات سندھ نوید کامران بلوچ ، اسپیشل سیکریٹری ڈاکٹر نورالحق ، محکمہ مالیات و محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے افسران نے شرکت کی ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے تمام محکموں میں زیر تکمیل اور شروع کردہ منصوبوں کو مکمل کرنے کے لیے ترجیحات کا تعین کیا جائے،حکومت کے لیے تمام محکموں کے منصوبے اہمیت کے حامل ہیں لیکن ان میں سے بیشتر عوام کے لیے فوری ضرورت کے حامل ہوتے ہیں جنہیں ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنا چاہیے، صحت اور تعلیم کے شعبوں کے منصوبے اہم ترجیح کے زمرے میں آتے ہیں جن کے لیے فنڈزاسی تناسب سے دیے جائیں گے جبکہ کسی سیاسی جماعت کے لیے لوگوں کے مسائل کا حل ترجیح ہوتا ہے۔
اجلاس میں طے کیا گیا کہ صوبے کے 10اہم محکموں کے زیر تکمیل منصوبوں کے لیے ترجیحات کا تعین کیا جائے گا جبکہ دیگر محکموں کے لیے بھی منصوبوں کی اہمیت کے پیش نظر فنڈز فراہم کیے جائیں گے،وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ عیدالفطر کے بعد ایک اجلاس ہوگا جس میں محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات اور محکمہ خزانہ کی سفارشات کی روشنی میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے ترجیحات اور فنڈز کے اجراء کا فیصلہ کیا جائے گا ۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ پہلی سہ ماہی میں 15 ارب روپے کی رقم خرچ کی جا رہی ہے۔ دریں اثناء نیشنل پیپلز پارٹی کے چیئرمین غلام مرتضیٰ جتوئی کی قیادت میں پانچ رکنی وفد نے قائم علی شاہ سے وزیراعلیٰ ہائوس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں صوبائی وزیر میر عابد جتوئی ، رکن سندھ اسمبلی مسرور احمد جتوئی ، عارف مصطفیٰ جتوئی ایم پی اے اور سابق وزیر میر عاقب جتوئی بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال ، بین الجماعتی اتحاد ، ترقیاتی سرگرمیوں اور دیگر معاملات پر تفصیلی غور کیا گیا ۔ این پی پی کے وفد نے وزیراعلیٰ سندھ کو مسائل سے بھی آگاہ کیا اور دیگر معاملات پر روشنی ڈالی ۔
وزیراعلیٰ نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔علاوہ ازیں قائم علی شاہ نے سینئر صوبائی وزیر تعلیم پیر مظہرالحق کی جانب سے سندھ اسمبلی کے احاطے میں دی گئی افطار پارٹی میں شرکت کی ۔ افطار پارٹی میںعوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید، فنکشنل مسلم لیگ سندھ کے جنرل سیکریٹری اور وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر امتیاز احمد شیخ ، سفارت کاروں،مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنمائوں،ارکان پارلیمنٹ ، صوبائی وزراء ، اراکین صوبائی اسمبلی ، معاونین خصوصی ، سرکاری افسران اور معززین شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔