نواب شاہ ڈاکوؤں نے مقامی زمیندار کو اغوا کرلیا
مغوی زخمی،4موٹرسائیکل سواروں نے قومی شاہراہ پر علی دوست کی گاڑی روک لی
RAWALPINDI:
شاہ پور جہانیاں کے قریب قومی شاہراہ سے نامعلوم ڈاکوئوں نے مقامی زمیندار علی دوست جسکانی کو اغوا کرلیا، مزاحمت پر فائرنگ سے مغوی زخمی ۔
پولیس کی ناکا بندی ،ملزمان کی گاڑیاں کچے کے علاقے میں دریائے سندھ کے کنارے سے برآمد۔ تفصیلات کے مطابق جمعے کو صبح کے وقت شاہ پور جہانیاں کے قریب قومی شاہراہ سے 2 موٹرسائیکل پر سوار 4 نامعلوم ملزمان نے مقامی زمیندار علی دوست جسکانی کی گاڑی گن پوائنٹ پر روک لی اور مزاحمت پر فائرنگ کر دی، ملزمان زمیندار کو زخمی حالت میں موٹرسائیکلوں پر اغوا کرکے فرار ہوگئے۔ اغوا کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی جاوید جسکانی جائے وقوع پہنچ گئے اور ضلع بھر کی ناکا بندی کرا دیاور چھاپے مارنے شروع کر دیے۔
بعدازاں ملزمان کی موٹرسائیکلیں کچے کے علاقے میں دریائے سندھ کے کنارے پر کھڑی ہوئی مل گئیں۔ خیال ہے کہ ملزمان نے مغوی کو کشتی کے ذریعے دریا پار کرا کر ضلع جامشورو منتقل کر دیا ہے۔ دوسری جانب نواب شاہ پولیس نے دولتپور کے قریب گوٹھ عبدالجبار بگھیو پر چھاپہ مار کر 3 افراد کو گرفتار کر لیا ہے ،گرفتاری کے خلاف گوٹھ کے مکینوں نے پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور الزام عائد کیا کہ پولیس نے بے گناہ افراد کوگرفتار کیا ہے۔