تجاوزات آپریشن مزاحمت کرنے والوں کے خلاف ایکشن ہوگا میئر کراچی

ہم کراچی کی رونقیں بحال کرنا چاہتے ہیں، وسیم اختر

تجاوزات کےخلاف کارروائی پرعوام خوش ہے، میئر کراچی فوٹو: فائل

صدر میں تجاوزات کے خلاف چوتھے روز بھی آپریشن جاری ہے اور میئر وسیم اختر کا کہنا ہے کہ مزاحمت کرنے والوں کے خلاف قانون کےمطابق ایکشن ہوگا۔


صدر میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے جاری آپریشن کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ ہم کراچی کی رونقیں بحال کرنا چاہتے ہیں، ماضی کی غلطیوں کو دوبارہ نہیں دہرایا جائے گا، کراچی میں تجاوزات نہیں ہونے دیں گے، پہلے مرحلے میں صدر اور ایمپریس مارکیٹ میں غیرقانونی تعمیرات گرا رہے ہیں۔ تجاوزات کےخلاف کارروائی پرعوام خوش ہے۔

میئرکراچی نے کہا کہ کے ایم سی نے ماضی میں کنٹریکٹ پر دکانیں دی ہوئی تھی، جنہیں ختم کردیا گیا ہے،کسی دکان دار کے ساتھ ناجائز نہیں کریں گے، جن کے معاہدے منسوخ کیے گئے ہیں انہیں متبادل جگہ فراہم کی جائے گی، مزاحمت کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق ایکشن ہوگا۔
Load Next Story