ساجد قریشی کے قتل سے قبل پولیس موبائل ہٹائی گئی

ساجد قریشی اور وقاص قریشی کے قتل سے آدھے گھنٹے قبل تک نمازیوں کی حفاظت کے لیے نارتھ ناظم آباد تھانے کی موبائل کھڑی تھی

ساجد قریشی اور ان کے بیٹے وقاص قریشی کو گزشتہ روز نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد قتل کیا گیا۔ فوٹو : فائل

نارتھ ناظم آباد میں رکن صوبائی اسمبلی اور ان کے بیٹے کے قتل سے آدھے گھنٹے قبل تک مسجد کے باہر نارتھ ناظم آباد تھانے کی پولیس موبائل موجود تھی جسے وائر لیس پر پیغام کے ذریعے وی وی آئی پی سیکیورٹی انتظام پر شاہراہ فیصل بھیج دیا گیا تھا ۔

ذرائع کے مطابق نارتھ ناظم آباد بلاک B میں رکن صوبائی اسمبلی ساجد حسین قریشی اور ان کے بیٹے وقاص حسین قریشی کے قتل سے آدھے گھنٹے قبل تک مسجد الہدیٰ کے سامنے جمعہ کی نماز کے دوران نمازیوں کی حفاظت کے لیے نارتھ ناظم آباد تھانے کی نارتھ موبائل کھڑی تھی۔




تاہم موبائل افسر کو وائر لیس پر پیغام ملا کہ وہ وی وی آئی پی کی سیکیورٹی ڈیوٹی کے لیے شارع فیصل روانہ ہو جائیں جس پر پولیس اس مقام کو چھوڑ کر چلی گئی ، مذکورہ پولیس موبائل کے جانے کے بعد نارتھ ناظم آباد تھانے میں پولیس کی نفری اتنی نہیں تھی وہاں کسی اور اہلکار کو تعینات کیا جائے ۔
Load Next Story