کیلیفورنیا کے بار میں فائرنگ سے 12 افراد ہلاک
مسلح شخص نے بار میں داخل ہوتے ہی اسموک بم پھینکا اور پھر گولیوں کی بوچھاڑ کردی، عینی شاہدین
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ایک بار میں مسلح شخص کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہوگئے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ لاس اینجلس شہر میں واقع' تھاؤزنڈ اوکس' بار میں پیش آیا جہاں نامعلوم شخص نے وہاں موجود لوگوں پر گولیاں چلادیں جس سے بھگدڑ مچ گئی اور لوگ جان بچانے کے لیے محفوظ مقامات کی تلاش میں لگ گئے۔
فائرنگ کے نتیجے میں سیکورٹی گارڈ سمیت 12 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ مسلح شخص بھی ہلاک ہوچکا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی اطلاع پر جب وہ بار میں داخل ہوئے تو حملہ آور بھی مردہ پایا گیا،اب تک حملہ آور کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا کہ مسلح شخص نے بار میں داخل ہوتے ہی اسموک بم پھینکا اور پھر گولیوں کی بوچھاڑ کردی،حملے کے وقت بار میں لوگوں کی کافی تعداد موجود تھی جب کہ مسلح شخص نے درجنوں گولیاں فائر کیں۔
فائرنگ سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس اور اسپیشل سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور تمام تر شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔