فاروق ستار کے خلاف کارروائی کریں گے کنور نوید جمیل
فاروق ستار آئندہ سالوں میں ایم کیو ایم کا حصہ نہیں ہونگے، رہنما ایم کیو ایم
ایم کیو ایم کے رہنما کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ پارٹی مخالف بیانات دینے پر فاروق ستار کے خلاف ایکشن لیں گے۔
جامعہ کراچی میں دعوت حلیم کے موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما کنور نوید جمیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فاروق ستار کے خلاف تنظیم ایکشن لینے جا رہی ہے، کیونکہ ان کے بیانات تنظیم کو نقصان پہنچا رہے ہیں، انہیں ماضی میں بھی کنوینئرشپ سے نکالا گیا ہے۔
ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ مجھے اس بات کا خدشہ ہے کہ فاروق ستار آئندہ برسوں میں ایم کیو ایم کا حصہ نہیں ہونگے، انہوں نے کراچی سے دونوں حلقوں سے خود الیکشن فارم جمع کروائے اور دونوں نشستوں سے ہارگئے، ان کے ساتھ جو لوگ چل رہے ہیں ان کا ایم کیو ایم سے چلے جانا ہی بہتر ہے۔
ایم کیو ایم کے متعدد رہنماؤں کے خلاف منی لانڈرنگ ثبوت ملنے سے متعلق کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ میں 20 سال سے ٹیکس ادا کررہا ہوں، سارا ریکارڈ حکومت کے پاس موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نہیں چاہتے تھے کہ کراچی اپوزیشن میں رہے اس لیے پی ٹی آئی سے اتحاد کیا، نئی ایم کیو ایم بکھر نہیں نکھررہی ہے۔