’ٹھگ آف ہندوستان‘ کی ریلیز پر عامر خان کا جذباتی پیغام
امید کرتاہوں ’ٹھگ آف ہندوستان‘لوگوں کو پسند آئے گی، عامر خان
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے 'ٹھگ آف ہندوستان' کی ریلیز کے موقع پر جذباتی پیغام تحریر کیا ہے اور امید کی ہے کہ لوگوں کو ان کی فلم پسند آئے گی۔
بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن اور عامر خان کی فلم 'ٹھگ آف ہندوستان' کل بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کردی گئی، فلم کی ریلیز کے موقع پر عامرخان نے جذباتی پیغام تحریر کیا ہے جس میں انہوں نے پروڈیوسر آدیتیہ چوپڑا، ہدایت کار وجے کرشنا آچاریہ، کترینہ کیف، فاطمہ ثنا شیخ سمیت فلم کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں:'ٹھگ آف ہندوستان' اوسط درجے کی فلم قرار
عامر خان نے لکھا مجھے نہیں پتہ فلم کتنی کامیاب ہوگی لیکن فلم کے پورا ہونے پر خوش ہوں (فلم کو مکمل ہونے میں دوسال کا عرصہ لگا) اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی بیوی کرن راؤ کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کرن ہمیشہ طاقت بن کر ان کے ساتھ کھڑی رہی ہیں، پیغام کے آخر میں عامر خان نے امید کی کہ ان کی فلم لوگوں کو پسند آئے گی اور وہ انجوائے کریں گے۔
واضح رہے کہ فلم 'ٹھگ آف ہندوستان' کو ناقدین اور شائقین کی جانب سے زیادہ اچھا ردعمل نہیں ملا بلکہ کچھ لوگوں نے تو اسے بورنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلم دیکھنا وقت اور پیسے کا ضیاع ہے۔