ایم کیوایم کے مقتول رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی اوران کے بیٹے کی نمازجنازہ ادا کردی گئی
ساجد حسین قریشی کی تدفین کے بعد ایم کیوایم رابطہ کمیٹی پریس کانفرنس کے ذریعے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔
متحدہ قومی موومنٹ کے مقتول رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی اوران کے بیٹے وقار قریشی کو نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد شہدائے قبرستان یاسین آباد میں سپرد خاک کردیا گیا۔
جناح گراؤنڈ عزیزآباد میں ایم کیوایم کے مقتول رکن سندھ اسمبلی ساجد حسین قریشی اوران کے بیٹے کی نمازجنازہ میں متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان قومی و سندھ اسمبلی،سینیٹرز، رابطہ کمیٹی ،کراچی تنظیمی کمیٹی ، ذمہ داران اورہمدردوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، نمازجنازہ میں مسلم لیگ (ن) کراچی کے صدرنہال ہاشمی، جعفریہ الائنس کے سربراہ عباس کمیلی ، سماجی رہنما انصاربرنی اور تاجر برادری کے نمائندوں نے بھی شرکت کی، اس موقع پر ایم کیوایم کے رضاکار سیکیورٹی کے لئے مامور کئے گئے تھے، ساجد حسین قریشی کی تدفین کے بعد ایم کیوایم رابطہ کمیٹی پریس کانفرنس کے ذریعے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔
واضح رہے کہ ساجد حسین قریشی اوران کے صاحبزادے کو گزشتہ روز نارتھ ناظم آباد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مسجد سے باہر نکلتے ہوئے گھات لگائے ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے رکن سندھ اسمبلی اوران کے بیٹے کے قتل کے خلاف سندھ بھر میں 3روزہ سوگ کا اعلان کے ساتھ آج صوبے بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ اور کاروبار بند رکھنے کی اپیل کی تھی۔