وزیراعظم کا سابق دورحکومت میں جاری کئے گئے 36 ہزاراسلحہ لائسنس منسوخ کرنے کا حکم
سندھ ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشت گردی جاری ہے تاہم خوش نصیبی سے پنجاب دہشت گردی کی زد میں نہیں، وزیر اعظم
وزیر اعظم نواز شریف نے سابق دور حکومت میں جاری کئے گئے 36 ہزار اسلحہ لائسنس کی منسوخی کا حکم دے دیا ہے۔
محکمہ پولیس کو جدید خطوط پر آراستہ کرنے اور تھانہ کلچر کے خاتمے کئے لئے وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی سربراہی میں لاہور میں اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کے دوران ملک میں تھانہ کلچر کے خاتمے اور عوام کو سستا انصاف فراہم کرنے سے متعلق امور اور تجاویز پر غور کیا گیا، اس سلسلسے میں آئندہ ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی،وفاقی سیکیورٹی اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سربراہان کو بھی شریک ہونے کا کہا گیا، شرکا کی جانب سے تحفظات کے اظہار اور مختلف رپورٹس پر وزیر اعظم نے وزارت داخلہ کو فوری طور پر سابق دور حکومت میں جاری کئے گئے 36 ہزار اسلحہ لائسنس کو منسوخ کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔
اجلاس کے دوران وزیر اعظم نوازشریف نے کہا کہ سندھ ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشت گردی جاری ہے تاہم خوش نصیبی سے پنجاب دہشت گردی کی زد میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو فوری اور سستا انصاف فراہم کرنے کےلئے تھانہ کلچر کو تبدیل کرنے کے ساتھ ملک بھر میں ماتحت عدالتوں کی تعداد بڑھاتے ہوئے انہیں مزید فعال بنایا جائے گا، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں کی تربیت پاک فوج کے نگرانی میں کرائی جائے تاکہ ان کی استعداد کار میں اضافہ ہوسکے۔