پاکستان نے 6 لاکھ 60 ہزار پودے لگا کر بھارت کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا
بھارت نے ایک ہی دن میں 6 لاکھ 11 ہزار پودے لگا کر اس ریکارڈکو اپنے نام کیا تھا
پاکستان نے 6 لاکھ 60 ہزار تیمر کے پودے لگا کر بھارت کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
محکمہ جنگلات کی جانب سے ضلع ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے کے ٹی بندر اور اس سےجڑے چھوٹے بڑے جزائر پر مینگروز یعنی تیمر کے جنگلات اگانے کے لیے6لاکھ 60ہزار سے زائد پودے لگائے گئے،بھارت نے عالمی ریکارڈ قائم کرنے کے لئے تیمر کے پودے لگانے کےلئےفوجیوں کو تربیت دے کر میدان میں اتارا لیکن پاکستان میں محکمہ جنگلات نے مقامی افراد کے تعاون سے تیمر کے پودے ساحلی علاقوں میں لگائے ۔
بھارت نے 2009 میں ایک ہی دن میں 4 لاکھ 47 ہزار پودے لگا کر عالمی ریکارڈ قائم کیاتھا جس کےایک ماہ بعد ہی پاکستان نے صرف 5 گھنٹے میں 5 لاکھ 41 ہزار پودے لگا کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام اوپر کیا لیکن بھارت نے اس کے بعد ایک ہی دن میں 6 لاکھ 11 ہزار پودے لگا کر ایک بار پھر اس ریکارڈکو اپنے نام کیا جبکہ محکمہ جنگلات سندھ نے بھارت سے اس کا یہ ریکارڈ چھیننے کے لئےپودے لگانے کا کام آج شروع کیا اورا س کے لئے مقامی افراد میں سے 300 رضا کاروں کو منتخب کیاگیا، پاکستان کے نام ایک اہم ریکارڈ کرنے کے لیے محکمہ جنگلات کے 30 سے زائد افسران تیمر کے پودے لگانے کے کام کی نگرانی کرتے رہے۔