6 ملکی انٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹ کی میزبانی ایک بار پھر خطرے میں پڑ گئی

حکومت نے پی ایچ ایف کو فنڈز کی بار بار درخواست پر کوئی واضح جواب نہیں دیا

6 ملکی ٹورنامنٹ پہلے بھی ایک بار پھر ملتوی ہو چکا ہے فوٹو: فائل

آئندہ ماہ پاکستان میں شیڈول 6 ملکی انٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹ کی میزبانی ایک بار پھر خطرے میں پڑ گئی۔


پی ایچ ایف کی طرف سے حکومت کو فنڈز کی بار بار درخواست کی گئی تاہم کوئی گرین سگنل نہیں مل سکا ہے۔ ذرائع کے مطابق چند دنوں میں فنڈز نہ ملے تو 17 سے 28 دسمبر تک۔ ہونے والا انٹرنیشنل ٹورنامنٹ ملتوی ہونے کا امکان ہے۔ ٹورنامنٹ پہلے بھی ایک بار پھر ملتوی ہو چکا ہے ۔

گزشتہ ماہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی طرف سے لیٹر کے ذریعے پی ایچ ایف کو باقاعدہ آگاہ کیا گیا ہےکہ 4 ٹیموں نے ایونٹ کے لئے کنفرمیشن دی ہے جب کہ مزید 2 ٹیمیں بھی پاکستان آنے کو تیار ہیں۔ ایونٹ میں پاکستان کے علاوہ اومان، قطر، بنگلہ دیش، سری لنکا، قازقستان اور افغانستان کی ٹیموں کی پاکستان آمد شیڈول ہے۔
Load Next Story