جنید خان انجری کے باعث نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز سے باہر
جنید خان کے پاؤں کی انگلی میں انفیکشن ہوا ہے۔
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر جنید خان انجری کے سبب نیوزی لینڈ کے خلاف دونوں ایک روزہ میچز سے آؤٹ ہوگئے ہیں۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ آج دوسرے ایک روزہ میچ میں مدمقابل ہوں گے تاہم میچ سے قبل قومی ٹیم کے لیے بری خبر سامنے آئی ہے، فاسٹ بولر جنید خان کے پاؤں کی انگلی میں انفیکشن ہوگیا ہے جس کی وجہ سے وہ آج کھیلے جانے والے میچ میں ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے جب کہ تیسرے میچ میں بھی ان کی شرکت مشکوک دکھائی دے رہی ہے۔
قومی ٹیم میں جنید خان کا خلا کس بولر سے پورا کیا جائے گا، یہ فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے تاہم ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے ابھی تک جنید خان کے متبادل کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔