پی سی بی نے نجم سیٹھی کے الزامات مسترد کردیے
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق چیئرمین نجم سیٹھی کے قانونی نوٹس کا جواب دیدیا
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق سربراہ نجم سیٹھی کی طرف سے بجھوائے جانے والے قانونی نوٹس کا جواب دے دیا جس میں تمام الزامات کو مسترد کردیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایک پریس ریلیز جاری کی گئی ہے جس میں کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہ نجم سیٹھی کے نوٹس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ سابق سربراہ نے اپنے نوٹس میں جو الزامات لگائے ہیں، وہ یکسر مسترد کرتے ہیں جب کہ اس حوالے سے تمام الزامات پر بورڈ کو قانونی کارروائی کا حق حاصل ہے۔
پی سی بی کے مطابق نجم سیٹھی نے بطور سربراہ 7 کروڈ سے زائد کے اخراجات کیے جس پر سابق سربراہ نے اس کو شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش قرار دیتے ہوئے پی سی بی کو لیگل نوٹس میں معافی مانگنے اور اخراجات کی تفصیلات کو ویب سائٹ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔