حکومت نے بلاول بھٹو کو پی اے سی کا چیئرمین بننے کی پیشکش کی ہے پیپلز پارٹی کا دعویٰ
اپوزیشن لیڈر کو چیئرمین پی اے سی بنانے کی روایت ہم نے قائم کی اب ہم خود اس کی خلاف ورزی نہیں کرسکتے، بلاول بھٹو
PESHAWAR:
پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے بلاول بھٹو کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا چیئرمین بنانے کی پیشکش کی جسے بلاول نے ٹھکرا دیا۔
پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایک وفاقی وزیر نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بننے کی پیشکش کی تھی تاہم بلاول بھٹو نے پیشکش قبول کرنے سے معذرت کرلی۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے واضح کر دیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کو چیئرمین پی اے سی بنانے کی روایت ہم نے ڈالی تھی، اب ہم اپنی ہی روایت کی خود خلاف ورزی کیسے کرسکتے ہیں؟ اس لیے اپوزیشن لیڈر ہی چیئرمین پی اے سی بن سکتے ہیں۔
رہنما پی پی نے دعویٰ کیا کہ حکومت نے یہ بھی پیشکش کی کہ شہباز شریف کے علاوہ کسی کو بھی چیئرمین پی اے سی بنایا جائے تاہم چیئرمین پیپلز پارٹی نے اس پیشکش کو بھی قبول کرنے سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ایک بار پھر اپوزیشن کو تقسیم کرنا چاہتی ہے۔