مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 نوجوان شہید

بے گناہ نوجوانوں کی شہادتوں پر پلوامہ میں ہڑتال

بے گناہ نوجوانوں کی شہادتوں پر پلوامہ میں ہڑتال کی گئی فوٹو:فائل

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائرنگ کرکے 2 نوجوانوں کو شہید کردیا۔


کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع پلوامہ میں قابض افواج نے سرچ آپریشن کے دوران تکن کے علاقے کا محاصرہ کرلیا۔ فوجیوں نے گھر گھر تلاشی کے دوران دو کشمیری نوجوانوں کو عسکریت پسند قرار دے کر گولیاں مار کر شہید کردیا۔

کشمیریوں نے بے گناہ نوجوانوں کی شہادتوں پر پلوامہ میں ہڑتال کرتے ہوئے دکانیں اور بازار بند کردیے۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے احتجاج روکنے کے لیے علاقے میں کرفیو نافذ کردیا اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی۔ گزشتہ روز بھی پلوامہ میں ہی بھارتی فوج کے ہاتھوں ایک نوجوان شہید ہوگیا تھا۔
Load Next Story