سرینا ولیمز ومبلڈن میں اعزاز کا دفاع کرنے کیلیے پُرعزم
عمر بڑھنے کے ساتھ کارکردگی میں بھی نکھار آرہا ہے، امریکی ٹینس اسٹار کا دعویٰ
سرینا ولیمز ومبلڈن میں اعزاز کا دفاع کرنے کیلیے پُرعزم دکھائی دیتی ہیں۔
فرنچ اوپن کی دوسری کامیابی پانے والی امریکی کھلاڑی بلند عزائم کے ساتھ ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہی ہیں، وہ کرس ایورٹ اور مارٹینا نیوراٹیلووا کی 18 کامیابیوں سے صرف دو گرینڈ سلمز ٹائٹل دور ہیں، اس کے بعد ان کے سامنے اسٹیفی گراف (22 ٹائٹلز) کا ریکارڈ ہو گا، انھیں یقین ہے کہ ابھی کیریئر کے کئی بہترین سال باقی ہیں۔
رواں ماہ کے اوائل میں ماریا شراپووا کو رولینڈ گیروس پر شکست دے کر سب سے عمر رسیدہ فاتح پلیئر بننے والی 31 سالہ سرینا ولیمز نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں اب زیادہ بہتر کھیل پیش کرسکتی ہوں، عمر بڑھنے کے ساتھ میری کارکردگی میں بھی نکھار آ رہا ہے۔
امریکی پلیئر نے رواں برس 45 میں سے 43 میچز جیتے، برسبین، چارلسٹن، میڈرڈ، روم اور پھر پیرس میں انھوں نے ٹائٹل کامیابیاں سمیٹیں، ان کی حالیہ فارم روسی پلیئر ماریا شراپووا کیلیے بُری خبر ہے جو 9 سال قبل پہلے ٹائٹل کے بعد اب دوسری ٹرافی کی منتظر ہیں۔ آسٹریلین اوپن چیمپئن وکٹوریا آذرنیکا بھی سیمی فائنلز سے آگے بڑھنا چاہتی ہیں۔
گذشتہ برس سرینا ولیمز سے ایک سیٹ جیتنے والی پولینڈ کی اگنیسکا ریڈوانسکا فورتھ سیڈ ہیں، دیگر حریفوں میں 8 سیڈ اور 2011 چیمپئن پیٹرا کویٹووا، 6 سیڈ چین کی لینا شامل ہیں۔ پانچ مرتبہ کی چیمپئن وینس ولیمز بیک انجری کے سبب ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لے سکیں گی،سابق فرنچ اوپن اور یو ایس اوپن چیمپئن سویٹلانا کزنیسٹووا نے بھی معدے میں تکلیف کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے۔