کے ایم سی نے دکانوں کو کرائے پر دینے کے تمام معاہدے ختم کردیے میئر کراچی
آپریشن کا مقصد لوگوں کو بیروزگار کرنا نہیں بلکہ شہر کو اصل شکل میں بحال کرنا ہے، وسیم اختر
میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ ایمپریس مارکیٹ کے اطراف کی زمین کے ایم سی نے 30 سال پہلے دی تھی لیکن اب یہ معاہدہ ختم کردیا گیا ہے اور متاثرہ لوگوں کو متبادل جگہ دی جائے گی۔
کراچی ایمپریس مارکیٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کے ایم سی نے ایمپریس مارکیٹ کے اطراف کی زمین 30 سال پہلے دی تھی لیکن اب وہ تمام معاہدے ختم کردیے گئے ہیں، پرانے نقشے میں ایمپریس مارکیٹ کے چاروں طرف پارک ہیں جس پر مارکیٹ بنائی گئی ہے تاہم ہم اس زمین پر پارک بناکر ایمپریس مارکیٹ کو پرانی شکل میں بحال کریں گے۔
وسیم اختر کا کہنا تھا ہم نے سپریم کورٹ اور وزیراعظم کی ہدایت پر کام کیا، آپریشن کا مقصد لوگوں کو بیروزگار کرنا نہیں بلکہ شہر کو اصل شکل میں بحال کرنا ہے، ماضی میں غلطیاں ہوئیں لیکن یہ شہر کی خوبصورتی اور آثار قدیمہ ہے جس کو بحال کیا جائے گا، جو لوگ متاثر ہوئے ان کی فہرست بناکر متبادل جگہ دی جائے۔