اسلام آباد میں ٹریفک وارڈن دکان سے شہری کا پرس لے اُڑا

ایس ایس ٹریفک كی ہدایت پر پولیس نے وارڈن كو گرفتار کرکے اس كے خلاف مقدمہ درج كرلیا

ایس ایس ٹریفک كی ہدایت پر پولیس نے وارڈن كو گرفتار کرکے اس كے خلاف مقدمہ درج كرلیا (فوٹو : فائل)

اسلام آباد میں شہری كا پرس چرانے والے ٹریفک وارڈن کو پولیس نے گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

گلشن جناح كے رہائشی عمیر علی جو پیشے كے لحاظ سے ڈاكٹر ہیں انہوں نے ايس ايس پی ٹريفک كو درخواست دی كہ وہ ایک میڈیكل اسٹور پر خریداری كے لیے گئے، دوران خریداری انہوں نے اپنا پرس كاؤنٹر پر ركھا اور ادویات چیک كرنے لگے، اسی دوران ایک ٹریفک پولیس اہلكار آیا اور اس نے میرے پرس پر چالاكی سے اپنا بازو ركھ دیا اور پھر چرا كر فرار ہوگیا۔


شہری عمیر علی کی درخواست كے بعد میڈیكل اسٹور میں لگی سی سی ٹی وی فوٹیج چیک كی گئی تو اس میں مذكورہ پولیس اہلكار كی كارستانی صاف نظر آرہی تھی جس پر ایس ایس ٹریفک كی ہدایت پر تھانہ كوہسار پولیس نے وارڈن كو گرفتار کرکے اس كے خلاف مقدمہ درج كرلیا۔

ایس ایس ٹریفک فرخ رشید كا كہنا ہے محكمے میں موجود كالی بھیڑوں کے ساتھ كوئی رعایت نہیں كی جائے گی، ان کے خلاف قانون كے مطابق كارروائی كی جائے گی۔
Load Next Story