نیب کا شہباز شریف کے اہلخانہ کو ملاقات کروانے سے انکار

شہباز شریف کے اہلخانہ نے نیب لاہور کو درخواست دی تھی۔

شہباز شریف کے اہلخانہ نے نیب لاہور کو درخواست دی تھی۔

نیب لاہور اور شریف خاندان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے اورنیب لاہور نے شہباز شریف کے اہلخانہ کو ان سے ملاقات کروانے سے انکار کردیا ہے۔


شہباز شریف کی اتوار کو اہلخانہ سے ملاقات نہ ہوسکی، شہباز شریف کے اہلخانہ نے نیب لاہور کو درخواست دی تھی کہ وہ اتوار کو شہباز شریف سے ملنا چاہتے ہیں۔ شریف خاندان کے ذرائع کے مطابق نیب نے شہباز شریف کی فیملی کو ان سے ملوانے سے انکار کردیا۔

فیملی ذرائع کے مطابق ہفتے میں ایک دن قریبی رشتے داروں سے ملاقات کی جاسکتی ہے، شریف فیملی کی طرف سے ہفتے کو شہباز شریف سے ملاقات کی درخواست کی گئی تھی، ملاقات اتوار کو ہونا تھی جس سے نیب حکام نے انکار کردیا۔
Load Next Story