غیرملکی سیاحوں کا قتل پاک چین تعلقات خراب کرنے کی سازش ہے دفتر خارجہ

غیر ملکی سیاحوں پر دہشت گردوں کا حملہ بربریت اور غیر انسانی فعل ہے، دفترخارجہ

ہلاک ہونے والے غیرملکی سیاحوں میں 5 کا تعلق یوکرین، 3 کا چین اور ایک کا روس سے ہے. فوٹو: فائل


دفتر خارجہ نے گلگت میں 9 غیر ملکی سیاحوں سمیت 10 افراد کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے پاکستان اور چین کے تعلقات خراب کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔


دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والوں کے اہلخانہ سے ہمدری کا اظہار کیا اور کہا کہ سیاحوں پر حملہ بربریت اور غیر انسانی فعل ہے۔ واضح رہے کہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب نانگا پربت بیس کیمپ کے قریب ہوٹل میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 9 غیر ملکی سیاحوں اور ان کے پاکستانی گائیڈ کو ہلاک کردیا، ہلاک ہونے والے غیرملکی سیاحوں میں سے 5 کا تعلق یوکرین، 3 کا چین اور ایک کا روس سے ہے۔

Load Next Story