پشاورموٹروے پرڈھائی کروڑکی غیرملکی کرنسی لوٹ لی گئی

سیاہ کپڑوں میں ملبوس مسلح افراد نے مردان سے آنے والی گاڑی کوروک کرلوٹ لیا

سیاہ کپڑوں میں ملبوس مسلح افراد نے مردان سے آنے والی گاڑی کوروک کرلوٹ لیا

پشاور کے علاقہ تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود میں رواں ہفتے رہزنی کی دوسری بڑی واردات میں سیاہ کپڑوں میں ملبوس 3 مسلح افراد نے موٹر وے پر مردان سے آنیوالے طورو کے 2 رہائشیوں اجمل اور وہاب کو اسلحہ کی نوک پر لوٹ لیا۔


اجمل اور وہاب مردان سے کرنسی تبدیل کرانے پشاور آرہے تھے جنھیں مبینہ طور پر ڈھائی کروڑ روپے کی غیرملکی کرنسی سے محروم کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے چند روز قبل بھی موٹر وے پر پولیس وردی میں ملبوس افراد نے مالاکنڈ سے آنیوالی گاڑی کو موٹر وے پر ہی لوٹا تھا۔
Load Next Story