اجمير شريف زرداری كے اعلان كردہ 10لاكھ درگاہ كميٹی كے سپرد

صدر زرداری نے درگاہ كيلئے دس لاكھ كی رقم دينے كا اعلان كيا تھا۔

صدر زرداری نے درگاہ كيلئے دس لاكھ كی رقم دينے كا اعلان كيا تھا۔، فوٹو : اے ایف پی فائل

صدر آصف علی زرداری كے دورہ بھارت كے موقع پر ان كی جانب سے اجمير شريف ميں حضرت خواجہ معين الدين چشتی كی درگاہ كيلئےاعلان كردہ 10لاكھ روپے کی ر قم درگاہ کی كميٹی كے حوالے كردی گئی۔

نجی ٹی وی كے مطابق صدر زرداری كی جانب سے دورہ بھارت كے دوران اجمير شريف درگاہ كيلئے اعلان كی جانے والی رقم دس لاكھ روپے كاچيك نئی دہلی ميں پاكستانی ہائی كمشنر سلمان بشير نے اجمير شريف درگاہ كميٹی كو دے ديا۔


واضح رہے صدر آصف علی زرداری نے رواں سال اپنے دورہ بھارت كے دوران اجمير شريف ميں خواجہ معين الدين چشتی كی درگاہ پر حاضری دی تھی اور درگاہ كيلئے دس لاكھ كی رقم دينے كا اعلان كيا تھا۔

صدرزرداری كی اعلان كردہ رقم كی وصولی كيلئے درگاہ كاانتظامات كرنے والے دوگروپوں كے درميان تنازعہ چلاآرہاتھا، جسے حل كرانے كيلئے پاكستانی ہائی كميشن كے عہديداروں نے درگاہ كادورہ بھی كياتھا۔
Load Next Story