نااہلی کیس زلفی بخاری کو مشیر خصوصی مقرر کرنے پر وزیراعظم کو نوٹس جاری
زلفی بخاری دہری شہریت کے ساتھ سرکاری عہدہ کیسے رکھ سکتے ہیں، چیف جسٹس کے ریمارکس
سپریم کورٹ نے زلفی بخاری کو مشیر خصوصی مقرر کرنے پر وزیراعظم عمران خان کو بھی نوٹس جاری کردیا ہے۔
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں وزیراعظم کے مشیر خصوصی زلفی بخاری کی اہلیت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ زلفی بخاری برطانوی شہری اور معاون خصوصی ہیں، اس طرح تو جہانگیر ترین کو بھی تعینات کیا جاسکتا ہے۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ زلفی بخاری دہری شہریت کے ساتھ سرکاری عہدہ کیسے رکھ سکتے ہیں اور مشیر کا عہدہ اس لیے ہے کہ جو منتخب ہونے کے اہل نہیں اسے لگایا جائے، جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ کیا معاون خصوصی کے لیے دہری شہریت کی قدغن ہے۔
عدالت نے درخواست گزار کے دلائل سننے کے بعد زلفی بخاری کو مشیر خصوصی مقرر کرنے پر وزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا، عدالت نے درخواست میں بنائے گئے دیگر فریقین کو بھی نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت جمعہ تک ملتوی کردی۔