شہباز شریف کے اکاؤنٹس کی تفصیلات نیب کو فراہم کردی گئی
شہبازشریف کے بینک کا ریکارڈ 500 صفحات پر مشتمل ہے، ذرائع
سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے اکاؤنٹس کی تفصیلات نیب کو فراہم کردی گئیں ہیں۔
آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کی جانب سے بینک ریکارڈ طلب کیے جانے پر شہباز شریف کے اکاؤنٹس کی تفصیلات نیب کو فراہم کردی گئی ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی بینک کا نمائندہ شہباز شریف کے اکاؤنٹ کا ریکارڈ لے کر نیب میں پیش ہوا، شہبازشریف کے بینک کا ریکارڈ 500 صفحات پر مشتمل ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : نیب نے شہباز شریف کو ایک اور کیس میں گرفتار کرلیا
واضح رہے کہ نیب لاہور نے 5 اکتوبر کو شہباز شریف کو صاف پانی کیس میں طلب کیا تھا، تاہم اُن کی پیشی پر انہیں آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس میں کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا، اس کے علاوہ نیب نے رمضان شوگر ملز کیس میں بھی شہباز شریف کی گرفتاری ظاہر کردی جب کہ احتساب عدالت نے انہیں مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ہے۔