گانے کے انٹرنیٹ پر لیک ہونے پر غصہ نہیں ہوں پریانکا چوپڑا

پریانکا کے گانے میں امریکی ریپر پٹ بال نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

پریانکا کے گانے میں امریکی ریپر پٹ بال نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ فوٹو: فائل

RAWALPINDI:
پریانکا چوپڑا کے البم ''ان مائی سٹی'' کا دوسرا گانا ''اگزاٹک'' انٹرنیٹ پر لیک ہو گیا جس کے بارے میں اداکارہ نے کسی غم و غصے کا اظہار نہیں کیا۔


پریانکا چوپڑا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ میرے البم کا گانا لیک ہوگیا اور مجھے اس پر غصہ بھی ہونا چاہیئے مگر میں اس گانے کو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کر کے خوش ہوں، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ گانا باضابطہ طور پر کسی بھی لمحے ریلیز کر دیا جائے گا۔

پریانکا نے اپنے مداحوں اور میوزک سے دلچسپی رکھنے والوں سے ٹوئٹر پر کہا کہ وہ گانا سن کر اپنی رائے سے انہیں ضرور آگاہ کریں۔ پریانکا کے اس گانے میں امریکی ریپر پٹ بال نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا ہے اور گانے کی شاعری میں انگریزی کے ساتھ ساتھ ہندی بول بھی شامل کئے گئے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story