اشتہارات پر حکومتی کنٹرول ختم کر رہے ہیں وزیراطلاعات فواد چوہدری
وزیراعظم نے میڈیا ہاؤسز کے بقایا جات فوری طور پر ادا کرنے کی ہدایت کی ہے، فواد چوہدری
وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اشتہارات پر حکومتی کنٹرول ختم کر رہے ہیں جب کہ زیراعظم نے وزارتِ اطلاعات کو میڈیا ہاؤسز کے بقایا جات ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت میڈیا کے معاملات سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وفاقی سیکریٹری اطلاعات، پنجاب اور خیبرپختون خوا کے صوبائی وزرا اور بلوچستان کے ڈی جی پی آر نے شرکت کی۔
اجلاس سے متعلق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت کے فیصلوں سے میڈیا انڈسٹری متاثر ہوئی، گزشتہ حکومت نے اشتہارات کو سیاسی آلہ کار کے طور پر استعمال کیا، ہم اشتہارات کے سیاسی فوائد کے حق میں نہیں، اشتہارات پر حکومتی کنٹرول ختم کر رہے ہیں اور اشتہارات کے اجراء کے لیے میرٹ پر مبنی پالیسی بنا رہے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ سے میڈیا ہاؤسز کے مالی بحران کے شکار ہونے اور میڈیا سے درجنوں افراد کو برطرف کرنے کی خبریں زیرِ گردش ہیں جب کہ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے عوام سے روزگار فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا جس کے بعد وزیراعظم نے میڈیا ہاؤسز کے بقایا جات فوری طور پر ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔