ضمنی انتخابات ن لیگی امید واروں کیلیے فارم کا اجرا کر دیا گیا
قومی وصوبائی اسمبلی کیلیے50اور25 ہزار روپے کے ڈرافٹ جمع ہونگے،علی اکبر
مسلم لیگ(ن) سندھ کے سیکریٹری اطلاعات علی اکبر گجر نے 22 اگست کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدواروں سے کہا ہے کہ خواہشمند افراد نامزدگی فارم (ن) لیگ کے صوبائی میڈیا سیل، مسلم لیگ(ن) سندھ کی ویب سائٹ یا پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ سے حاصل کر سکتے ہیں۔
فارم مکمل کر کے بینک ڈرافٹ کے ساتھ 28 جون تک مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکریٹریٹ پہنچا دیے جائیں، نامزدگی فارم مکمل کر کے 3 جولائی سے 9 جولائی تک متعلقہ ریٹرننگ افسر کے دفتر میں جمع کروائیں گے۔
25 جولائی کو امیدواروں کی عبوری فہرست جاری کردی جائے گی جبکہ حتمی فہرست یکم اگست کو آویزاں کی جائے گی، ٹکٹ کے لیے قومی اسمبلی کے امیدوار 50 ہزار روپے اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار 25 ہزار روپے کے بینک ڈرافٹ مرکزی سیکریٹریٹ کو ارسال کریں۔