سعودی عرب میں سابق بیوی کو نازیبا میسیجز بھیجنے والے شخص کو 40 کوڑے مارنے کا حکم

خاتون مجرم کو کوڑے مارتے ہوئے دیکھ بھی سکتی ہے، عدالت کا فیصلہ

مجرم نے سابق بیوی کو واٹس ایپ پر تضحیک آمیز اور غیر اخلاقی پیغامات بھیجے(فوٹو: فائل)

سعودی عرب میں ایک عدالت نے سابقہ اہلیہ کو واٹس ایپ پر نازیبا میسجز بھیجنے والے شخص کو 40 کوڑوں کی سزا سنا دی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عدالت نے ایک شخص کو خاتون کی توہین اور عزت مجروح کرنے کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو کوڑے مارنے کا حکم دے دیا جب کہ عدالت نے خاتون کی اپیل بھی منظور کرلی جس میں اسے مجرم کو کوڑے مارتے ہوئے دیکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔


یہ بھی پڑھیں: ملائیشیا میں ہم جنس پرست خواتین کو سرعام کوڑے مارے گئے

مجرم نے سابق بیوی کو واٹس ایپ پر تضحیک آمیز اور غیر اخلاقی پیغامات بھیجے جس پر متاثرہ خاتون نے اس تضحیک آمیز رویے پر قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا۔ یہ پیغامات اس وقت بھیجے گئے جب دونوں کے درمیان بچوں کی حوالگی کے معاملے پر سخت ناراضی چل رہی تھی۔

اس فیصلے کے بعد سعودی وکیل نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ موبائل فون پر تضحیک آمیز پیغامات بھیجنا مملکت کے سائبر کرائم قوانین کے تحت قابل سزا جرم ہے۔
Load Next Story