گلگت واقعے میں بھارتی خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیںحافظ سعید
چین ودیگرملکوں کے سیاحوںکاقتل پاکستان کوبدنام کرنیکی مذموم سازش ہے
امیرجماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسرحافظ محمدسعید نے گلگت وبلتستان میں غیرملکی سیاحوں کے قتل کے افسوسناک واقعے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ حالیہ واقعے میں بھارتی خفیہ ایجنسیاںملوث ہیں۔
اپنے بیان میں انھوںنے کہاکہ چین اور دیگرملکوں کے سیاحوں کا قتل پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر بدنام کرنے کی مذموم سازشوں کاحصہ ہے۔ سیاحوںکو منظم منصوبہ بندی کے تحت نشانہ بنایاگیا۔ بیرونی قوتیں دنیاکو دکھانے کی کوششیں کررہی ہیںکہ پاکستان محفوظ ملک نہیں ہے۔
ضرورت اس امرکی ہے کہ حکمراں اسلام دشمن قوتوںکی سازشیں ناکام بنانے کے لیے جرات مندانہ اقدامات کریں۔ وطن عزیز پاکستان میں بیرونی قوتوں کی مداخلت ختم کی جائے اور سیاحوں کے قتل میں ملوث دہشت گردوںکو گرفتا ر کرکے قرارواقعی سزادی جائے تاکہ آئندہ کے لیے تخریب کاری اور دہشت گردی کی ایسی وارداتوں پر قابوپایا جاسکے۔