اسپائیڈرمین اورآئرن مین جیسے لازوال کرداروں کے خالق ’’اسٹین لی‘‘ چل بسے
’’اسٹین لی‘‘ نے اسپائیڈرمین، ایکس مین، آئرن مین اور بلیک پینتھر سمیت کئی مشہور کردار پیش کیے
معروف امریکی مصنف اور مارول کامکس کمپنی کے شریک بانی ''اسٹین لی'' طویل علالت کے بعد چل بسے۔
مارول کامکس کی دنیا کے بے تاج بادشاہ ''اسٹین لی'' 95 سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد لاس اینجلس میں چل بسے اور ان کے ساتھ ہی کامکس سپر ہیروز کی کہانیوں کا سنہری باب بھی ختم ہوگیا۔
مارول کامکس کے لکھاری ''اسٹین لی'' نے 1961ء میں مارول کامکس کمپنی کی بنیاد رکھی تھی۔ تخلیقی صلاحیتوں سے مالا مال''اسٹین لی'' نے کئی سُپر ہیروز کا کردار پیش کیا اوراُن کے سُپر ہیروز کے کرداروں کو نبھا کر کئی ہالی ووڈ ادا کار سُپراسٹار بن گئے۔
''اسٹین لی'' نے ''فنٹاسٹک فور'' نامی سیریز سے آغاز کیا اور بعد میں ان کے کامکس اسپائیڈر مین، آئرن مین، کیپٹن امریکا اور دی انکریڈیبل ہلک کے کردار انتہائی مقبول ہوئے۔
ڈون جانسن، رابرٹ ڈاونی جونیئر، کرس ایوینز، ہیو جیک مین اور ٹام ہولینڈ جیسے کئی مشہور ہالی ووڈ اسٹارز نے " اسٹین لی " کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BqF4sgmgDvH/"]
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BqF79B2nPIa/"]
مارول اسٹوڈیوز اور والٹ ڈزنی کمپنی کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں مصنف اسٹین لی کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا گیا، اسٹین لی کے پسماندگان میں ان کی بیٹی جے سی لی شامل ہیں۔