نثارکے بیانات جمہوریت کے لیے نقصان دہ ہوسکتے ہیں قائم علی شاہ
سندھ میں امن و امان کی صورتحال صرف ہمارے دورحکومت میں ہی خراب نہیں رہی،ن لیگ کے دورمیں بھی خراب تھی, قائم علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ نے کہاہے کہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارجس طرح کے بیانات دے رہے ہیں،اس سے تلخیاں پیداہورہی ہیں جوجمہوریت کیلیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہیں۔
سندھ میں امن و امان کی صورتحال صرف ہمارے دورحکومت میں ہی خراب نہیں رہی،ن لیگ کے دورمیں بھی خراب تھی،چوہدری نثار علی اس قسم کے بیانات سے گریز کریں۔ہندوئوں کی قدیم تیرتھ گاہ سادھو بیلہ میں بابابنکھنڈی مہاراج کی150ویں برسی کے موقع پر3 روزہ میلے کاافتتاح کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ سندھ میں امن وامان کی صورتحال پرسندھ اسمبلی کے اجلاس میں تفصیلی بیان دوں گا،سندھ کے حالات دس سال قبل کے حالات سے مختلف ہیں،دہشت گردی سمیت دیگرمسائل جو آج درپیش ہیں وہ10سال پہلے موجودنہیں تھے،اس کے باوجودپیپلزپارٹی کی حکومت امن و امان کی بہتری کیلیے بھرپور اقدامات کررہی ہے، ہم وفاق سے خوشگوار تعلقات رکھنا چاہتے ہیں لیکن وفاقی وزیر داخلہ کی صوبے کے معاملات میں مداخلت برداشت نہیں کرینگے۔وزیراعلیٰ سندھ نے سادھو بیلہ کے ترقیاتی کاموں کا معائنہ بھی کیا۔