حکومت نے اسحاق ڈار کی واپسی کیلیے برطانیہ کو خط لکھ دیا
اسحاق ڈار کہتے ہیں انہیں انصاف نہیں ملے گا، پتہ نہیں وہ کس قسم کا انصاف چاہتے ہیں، چیف جسٹس
NEW DELHI:
حکومت پاکستان نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی واپسی کے لیے برطانیہ کو خط لکھ دیا۔
سپریم کورٹ میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اسحاق ڈار کی وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اسحاق ڈار کی واپسی کے حوالے سے برطانیہ کو خط لکھ دیا ہے، برطانیہ نے سابق وزیرخزانہ کی واپسی کے حوالے سے سوالنامہ بھیجا ہے جو حکومت آج نیب کے حوالے کرے گی۔
دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اسحاق ڈار کی بیماری کا ایشو کم ہے، وہ کہتے ہیں مجھے انصاف نہیں ملے گا، جب انصاف ملے گا پاکستان آؤں گا، نہیں معلوم وہ کس قسم کا انصاف چاہتے ہیں تاہم عدالت جس کو چاہئے طلب کر سکتی ہے۔ عدالت نے کیس میں ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ایک ماہ تک کے لئے ملتوی کردی۔
واضح رہے اسحاق ڈار پاکستان میں ایک سے زائد مقدمات میں مطلوب ہیں اور ان کے خلاف پاناما لیکس کے تناظر میں نیب ریفرنس بھی دائر ہے جس میں وہ اشتہاری قرار دیے گئے ہیں۔