کراچی میں بھی اسموگ نے ڈیرے ڈال لیے
دھند کی کیفیت پاکستان کے شمال میں زیادہ دباؤ کی وجہ سے پیدا ہوئی، محکمہ موسمیات
شہر قائد میں صبح سے ہی اسموگ چھائی رہی اور آدھا دن گزرنے کے باوجود بھی شہر میں دھند نہ چھٹی جس کے باعث حد نگاہ کم ہوگئی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی کراچی میں صبح سویرے اسموگ چھاگئی جس کے نتیجے میں حد نگاہ 6 کلومیٹر سے کم ہوکر صرف 800 میٹر رہ گئی تاہم دوپہر 12 بجے تک حد نگاہ قدرے بہتر ہوکر ایک کلومیٹر ہوگئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دھند کی کیفیت پاکستان کے شمال میں ہوا کے زیادہ دباؤ کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے جس کا مقام روس ہے اور پھیلاؤ پاکستان تک ہے۔ بالائی فضاؤں سے سطح زمین پر دھند مسلسل اثر انداز ہورہی ہے جب کہ شمال مشرقی سمت کی ہواؤں نے دھند کو بڑھا دیا ہے تاہم سمندری ہوائیں چلنے کے نتیجے میں دھند میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ دُھند میں نمی کا تناسب زیادہ ہوتا ہے جبکہ اسموگ خشک ہوتی ہے جس سے سانس لینے میں دشواری کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔