وزیراعظم نے غیرملکی سیاحوں کے قاتلوں کوجلداز جلد گرفتارکرنے کا حکم دیدیا
صوبوں سے مشاورت کرکے سیاحتی اوراہم مقامات پرتربیت یافہ سیکیورٹی اہلکارتعینات کئے جائیں، وزیراعظم
وزیراعظم نوازشریف نے غیرملکی سیاحوں کے قاتلوں کوجلداز جلد گرفتارکرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا تشخص مجروح کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں کابینہ کے اجلاس ہوا، اس موقع پر وزیراعظم نے دیامر میں غیرملکی سیاحوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزارت داخلہ کوہدایت کی کہ واقعے کی فوری تحقیقات کرکے مجرموں کوہرصورت انصاف کے کٹہرے میں لائے جائے، وزیراعظم نے صوبوں سے مشاورت کرکے سیاحتی اوراہم مقامات پرتربیت یافہ سیکیورٹی اہلکارتعینات کرنے کی بھی ہدایت کردی۔
وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ اس افسوسناک واقعے سے بین الاقوامی سطح پر ملک کی بدنامی ہوئی ہے، سیاحوں اور غیرملکیوں کی سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات کئے جائیں، اس موقع پر وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے دیامر واقعے کے بعد کئے گئے اقدامات پرکابینہ کوبریفنگ دی۔