امریکا نے حسن نصر اللہ کے بیٹے کوعالمی دہشتگرد قرار دیدیا
جواد نصر اللہ اسرائیل کے خلاف کارروائیوں اور حملوں کی منصوبہ سازوں میں شامل ہیں، امریکی الزام
امریکا نے لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کے بیٹے کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ حسن نصر اللہ کے بیٹے جواد نصر اللہ کا نام عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔
امریکا نے الزام عائد کیا ہے کہ جواد نصر اللہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کے خلاف کارروائیوں اور حملوں کے منصوبہ سازوں میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حسن نصر اللہ کا سعود ی عرب پر الزام
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو نشانہ بنانے والے عسکری گروپ المجاہدین بریگیڈز کو بلیک لسٹ کردیا ہے ، اس تنظیم کے حزب اللہ سے گہرے روابط ہیں اور دونوں اسرائیل کو ہدف بنانے کے لیے کام کررہی ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ نے الزام عائد کیا کہ اسرائیل کے خلاف کارروائیاں کرنے والی حماس اور حزب اللہ کو ایران مالی معاونت کے ساتھ ساتھ عسکری تربیت اور اسلحہ فراہم کررہا ہے۔