پاکستان کی توجہ ریڈ بال کرکٹ پر مبذول ہوگئی
ابوظبی ٹیسٹ کی تیاریاں شروع، کیویزولیمسن کے فٹنس مسائل سے پریشان
پاکستان کی توجہ وائٹ سے ریڈ بال کرکٹ پر مبذول ہوگئی اور جمعے سے نیوزی لینڈ کے خلاف شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کی تیاریوں کا آغاز کردیا۔
نیوزی لینڈ سے ٹوئنٹی 20 اور ون ڈے میچز کھیلنے کے بعد اب پاکستان ٹیم کی توجہ ٹیسٹ کرکٹ پر مبذول ہوگئی ہے، اس سلسلے میں بدھ کوکھلاڑیوں نے شیخ زید اسٹیڈیم پر بھرپور پریکٹس کی، کیویز سے تین ٹیسٹ کی سیریز کا آغاز جمعے سے ہورہا ہے۔
دوسری جانب مہمان ٹیم بدستورکپتان کین ولیمسن کی فٹنس کے حوالے سے تشویش میں مبتلا ہے، وہ گروئن انجری کے باعث بارش کی نذر ہونے والا تیسرا ون ڈے نہیں کھیل پائے تھے۔البتہ کوچ گیری اسٹیڈ بدستور پُرامید ہیں کہ ولیمسن جمعے سے شروع ہونے والے میچ تک فٹ ہوجائیں گے۔
انھوں نے کہاکہ پہلے ولیمسن کو گروئن میں معمولی تکلیف تھی مگر پھر اس میں شدت آگئی، اب بہتری آرہی ہے، ہمیں امید ہے کہ وہ پہلے ٹیسٹ تک فٹ ہوسکتے ہیں۔ اسٹیڈ نے واضح کیا کہ اگر ولیمسن یہ میچ نہ کھیل پائے تو قیادت کیلیے ٹام لیتھم اور ٹم سائوتھی امیدوار ہوں گے۔ ان میں سے لیتھم کا امکان زیادہ ہے کیونکہ تیسرے ون ڈے میں بھی کیویز کی قیادت انھوں نے ہی سنبھالی تھی۔
اسکواڈ میں اس وقت واحد اضافی بیٹسمین بیک اپ وکٹ کیپر ٹام بلنڈیل کی صورت میں موجود ہیں ،انھیں ہی میدان میں اتارا جا سکتا ہے جبکہ ہینری نکولس کو تیسری پوزیشن پر ترقی ملے گی۔
اسی طرح اسٹیڈ نے اس بات کی بھی تصدیق کردی کہ 30 برس کے اعجاز پٹیل ٹیسٹ کیپ حاصل کرسکتے ہیں،دوسرے اسپنر کیلیے ایش سوڈھی اور حال ہی اسکواڈ میں طلب کیے جانے والے ول سمرویل میں مقابلہ ہوگا۔