ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے سینیٹ میں قرارداد منظور

ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی جلدازجلد رہائی کے لئے امریکی حکومت سے بات کی جائے، قرارداد کا متن

چیئرمین سینیٹ نے عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق قرارداد وزارت خارجہ کو بھجوانے کی ہدایت کردی: فوٹو: فائل

امریکا میں قید ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے سینیٹ میں قرداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ کے اجلاس میں جے یوآئی (ف) کے سینیٹر طلحہ محمود نے امریکا میں قید ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے قرداد پیش کی جسے متفقہ طور پر منظورکرلیا گیا۔ قرارداد میں کہا گیا کہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی جلدازجلد رہائی کے لئے امریکی حکومت سے بات کی جائے۔


دوسری جانب چیئرمین سینیٹ نے عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق قرارداد وزارت خارجہ کو بھجوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزارت خارجہ اس قرارداد پرعملدرآمد کے لیے اقدامات اٹھائے۔

واضح رہے کہ ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکومت عافیہ صدیقی کے معاملے پر امریکی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے اور پاکستانی قونصل خانہ ہیوسٹن میں گزشتہ تین ماہ میں بارہ مرتبہ ڈاکٹرعافیہ سے ملاقات کرچکا ہے۔
Load Next Story