کرینہ کے ملبوسات بے سہارا بچوں کا اسپتال بنانے کے لیے نیلام
نیلامی کا مقصد دبئی میں بے سہارا اور معذور بچوں کے لیے بنائے جانے والے اسپتال کے لیے فنڈز اکٹھے کرنا تھا
چاہنے والوں کے لیے دبئی میں تقریب میں کرینہ کپور کے دیدہ زیب کپڑوں کی نیلامی کی گئی۔
نیلامی کا مقصد دبئی میں بے سہارا اور معذور بچوں کے لیے بنائے جانے والے اسپتال کے لیے فنڈز اکٹھے کرنا تھا جس میں بالی وڈ فنکاروں کی اشیاء کو خصوصی طور پر نیلامی کے لیے پیش کیا گیا۔
نیلامی میں دیپکا پڈوکون، بالی وڈ دبنگ سلمان خان، بالی وڈ کوئن کرینہ کپور، رنبیر کپور، ایکشن کوئن کترینہ کیف سمیت دیگر کئی فنکاروں کے استعمال میں لائی جانے والی اشیاء کی نیلامی کی گئی۔فلم ریس ٹو میں اداکارہ دیپکا پڈوکون کا زیب تن کیاگیا سرخ لباس نیلامی کے لیے پیش کیا گیا جس کی بولی 8 ہزار درہم لگی جب کہ بالی ووڈ بے بو کرینہ کپور کی مختلف فلموں میں بطور ہیروئن زیب تن کی جانیوالی شلوار قمیص 10 ہزار درہم میں فروخت ہوئی۔