وسیم اکرم دو کشتیوں کے سوار ٹی ٹین اورکراچی کنگزکا حصہ
پی سی بی نے اپنے بعض کھلاڑیوں کو ازخود لیگ سے دور رہنے کا مشورہ دیا، ذرائع
دو کشتیوں کے سوار وسیم اکرم ٹی ٹین لیگ اور کراچی کنگز دونوں کا حصہ بن گئے، شاہد آفریدی کو اسی وجہ سے پی ایس ایل فرنچائز چھوڑنا پڑی تھی۔
ذرائع کے مطابق سابق لیفٹ آرم پیسر شارجہ میں شیڈول ایونٹ میں بھی بطور کوچ ذمہ داری نبھاتے رہیں گے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے بھی اپنے بعض کھلاڑیوں کو ازخود لیگ سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی کو ٹی ٹین لیگ نہ چھوڑنے کی وجہ سے کراچی کنگز سے الگ ہونا پڑا، دلچسپ بات یہ ہے کہ مذکورہ پی ایس ایل فرنچائز کے نئے صدر وسیم اکرم بھی اس لیگ سے بطور ٹیلنٹ ہنٹ ڈائریکٹر اور کوچ منسلک ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ان سے بھی کہا گیا تھا کہ وہ ٹی ٹین کو چھوڑ دیں مگر انہوں نے جواب دیا کہ وہ پروفیشنل کرکٹر ہیں اور جہاں موقع ملے وہاں خدمات انجام دیتے رہیں گے۔
واضح رہے کہ کراچی کنگز کے اونر ٹی ٹین لیگ کے شریک پارٹنر تھے مگر پھر اختلافات کی وجہ سے الگ ہو گئے،وسیم اکرم ایونٹ میں مراٹھا عربےئنز کی کوچنگ کریں گے جب کہ سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد پنجابی لیجنڈز کے کوچ ہیں۔
دوسری جانب پی سی بی نے بظاہر لیگ کیلیے پلیئرز کو این او سی جاری کر دیے مگر ذرائع کے مطابق کئی کو روکا بھی گیا، کوچ مکی آرتھر نے ورلڈکپ سے قبل بعض کھلاڑیوں کو ایسے ایونٹس سے دور رکھنے کا مطالبہ کیا تھا، لہذا محمد عامر کو معاہدہ ہی نہیں کرنے دیا گیا، شعیب ملک نے پی سی بی کے دباؤ پر ایونٹ سے علیحدگی اختیار کی، آصف علی کو بھی اجازت نہیں دی گئی، موجودہ ٹیم کے ارکان نیوزی لینڈ سے ٹیسٹ سیریز کی وجہ سے ویسے ہی دستیاب نہیں تھے۔
21 نومبر سے 2 دسمبر تک شارجہ میں شیڈول ٹی ٹین لیگ میں شاہد آفریدی،محمد عرفان اور سہیل خان پختون کی نمائندگی کریں گے، کیرالہ کنگز میں سہیل تنویر، جنید خان اور عمران نذیر موجود ہیں، پنجابی لیجنڈز کو محمد سمیع ، عمر اکمل، انور علی اور حسان خان کا ساتھ حاصل ہوگا، مراٹھا عربینئز میں کامران اکمل، بنگال ٹائیگرز میں عامر یامین، ناردرن وارےئرز میں وہاب ریاض، راجپوتس میں راحت علی جبکہ ایک اور فرنچائز میں محمد نواز و محمد عرفان جونےئر کو جگہ دی گئی ہے۔