جاوید اختر اور شبانہ اعظمی کی فیض میلے میں شرکت کیلیے پاکستان آمد
پاکستان پیار اور محبت کا پیغام لے کر آئے ہیں، اداکارہ شبانہ اعظمی
بھارتی شاعر جاوید اختر اور ان کی اہلیہ اداکارہ شبانہ اعظمی فیض میلے میں شرکت کے لیے واہگہ بارڈر کے ذریعے لاہور پہنچ گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی ادیب جاوید اختر اور اداکارہ شبانہ اعظمی واہگہ بارڈر کے راستے تین روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں وہ دونوں فیض میلے میں شرکت کریں گے۔
شبانہ اعظمی اور ان کے شوہر جاوید اختر نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی،اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک سے برابری کی بنیاد پر اچھے تعلقات کا خواہاں ہے دونوں ممالک میں ثقافتی وفود کے تبادلوں سے ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کے مواقع ملتے ہیں۔
شبانہ اعظمی کا کہنا تھا کہ پاکستان پیار اور محبت کا پیغام لے کر آئے ہیں دونوں ممالک کے درمیان عوامی سطح پر رابطے ہونے چاہئیں۔