شب برأت پر ملکی سلامتی کیلیے گڑگڑاکردعائیں مانگی گئیں
ملک بھرکی مساجد میں چراغاں،محافل درود وسلام اور روزہ وشب بیداری کا اہتمام کیا گیا
ملک بھر میں شب برأت مذہبی عقیدت واحترام کیساتھ منائی گئی۔
اس موقع پرمساجد میں چراغاں، قرآن خوانی اور محافل درود وسلام کا اہتمام کیا گیا تھا، خطبا اور آئمہ نے نماز عشا کے بعد شب برات کی فضیلت پر تقاریر کیں اور ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں، انفرادی واجتماعی عبادات اور روزہ وشب بیداری کا اہتمام بھی کیا گیا۔
جبکہ لوگ گڑگڑا کراپنے گناہوں سے توبہ کرتے رہے۔ شہریوں نے خدائے بزرگ وبرتر کے نام پر نذر ونیاز بھی دی، قبروں پر پھول چڑھائے گئے اور مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔ شب برات منانے کی وجہ سے لاہورشہر کی بہت سی مارکیٹیں کاروباری مراکزی آج بند رہیں گے۔