زمبابوے میں بس میں آتشزدگی سے 40 مسافر ہلاک
بس میں 60 سے زائد مسافر سوار تھے، حادثے کی وجوہات کا تعین نہیں ہوسکا ہے
زمبابوے میں مسافر بس میں آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 40 مسافر ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق 60 سے زائد مسافروں کو جنوبی افریقا لے جانے والی بس میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 40 مسافر بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے جب کہ 20 زخمی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر بس کو حادثہ ضلع گواندا میں پیش آیا جو زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے سے 340 میل کی دوری پر ہے۔ حادثے کی وجوہات کا تاحال تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔
ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال کے برن وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں 6 زخمیوں کی حالت نہایت نازک بتائی جارہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
سوشل میڈیا پر صارفین نے حادثے کی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بس مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگئی ہے جس سے حادثے کی ہولناکی کا اندازہ لگانا مشکل نہیں۔