صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا پروٹوکول لینے سے انکار
میری مسلسل کوشش ہے کہ صرف سیکورٹی لوں، صدر مملکت عارف علوی
صدر ڈاکٹرعارف علوی نے دورہ لاہور کے دوران پروٹوکول لینے سے انکار کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچے جہاں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر سرور چوہدری نے استقبال کیا، صدرمملکت نے گورنر پنجاب چوہدری سرور اور نومنتخب سینیٹرز سے بھی ملاقات کی۔
لاہور ایئرپورٹ پہنچنے پر صدر مملکت عارف علوی نے پروٹوکول لینے سے انکار کرتے ہوئے پروٹوکول کی گاڑیاں واپس بھیجنے کی ہدایت کردی، صدر عارف علوی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں لاہور ایئر پورٹ پر موجود ہوں جہاں 32 گاڑیاں مجھے لینے آئی ہیں تاہم ائیرپورٹ سے باہر نکلنے سے پہلے ان تمام کے واپس جانے کا منتظر ہوں، میری مسلسل کوشش ہے کہ صرف سیکورٹی لوں۔