پنجاب اسمبلیاسپیکر نے وقفہ نمازکی درخواست مسترد کردی

جناب اسپیکر نماز ظہرکیلیے آدھ گھنٹے کا وقفہ کیا جائے،پارلیمانی لیڈرجماعت اسلامی وسیم اختر

جناب اسپیکر نماز ظہرکیلیے آدھ گھنٹے کا وقفہ کیا جائے،پارلیمانی لیڈرجماعت اسلامی وسیم اختر فوٹو فائل

پنجاب اسمبلی میں اسپیکر رانا محمد اقبال نے نماز ظہر کے لیے ایوان کی کارروائی میں وقفے کی درخواست مسترد کر دی۔

پیر کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر وسیم اختر نے اذان ظہر کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی سے مطالبہ کیا کہ نماز کی ادائیگی کے لیے ایوان کی کارروائی میں آدھ گھنٹے کا وقفہ کیا جائے تاہم اسپیکر نے ان کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آپ نماز پڑھنے جانا چاہتے ہیں توچلے جائیں میں آپ کو روکوں گا نہیں۔




جس پرڈاکٹر وسیم اختر نے دوبارہ نماز کے لیے وقفے کا مطالبہ کیا تو اسپیکرپنجاب اسمبلی نے کہا کہ آپ ''اس ''کو چھوڑیے جو پڑھنا چاہتا ہے وہ چلا جائے۔
Load Next Story