بینش حیات مینز ہاکی ٹورنامنٹ سپروائزکرنے والی ایشیا کی پہلی خاتون امپائر

مستقبل میں اس طرح کی کوششوں کا سلسلہ جاری رکھوں گی جس سے ملک کا نام روشن ہو، بینش حیات

بینش حیات متعدد ہاکی ٹورنامنٹس میں امپائرنگ کر چکی ہے فوٹو: فائل

بینش حیات مردوں کے ہاکی ٹورنامنٹ سپروائز کرنے والی ایشیا کی پہلی خاتون امپائر بن گئیں۔


بینش حیات لاہور میں کھیلے گئے افضل منا انٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں امپائرنگ کے فرائض انجام دینے کے بعد مینز ہاکی ٹورنامنٹ سپروائزک رنے والی ایشیا کی پہلی خاتون امپائر بن گئی ہیں۔ لاہور کے جوہر ٹاؤن ہاکی اسٹیڈیم میں شیڈول انٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹ کا ٹائٹل ریلوے نے کسٹم کو ہرا کر اپنے نام کیا۔ ٹورنامنٹ میں نیپال، دبئی اور سری لنکا کی ٹیموں نے بھی شرکت کی۔

بینش حیات اس سے پہلے بھی ایف آئی ایچ اور انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام متعدد ہاکی ٹورنامنٹس میں امپائرنگ کر چکی ہیں۔ اس حوالے سے بینش حیات کا کہنا ہے کہ ایک اور کارنامہ سر انجام دینے کی خوشی ہے، مستقبل میں بھی اس طرح کی کوششوں کا سلسلہ جاری رکھوں گی جس سے ملک کا نام روشن ہو۔
Load Next Story