دادرسی کے بجائے الزام تراشی سازش ہے متحدہ
اردو بولنے والوں کی نسل کشی کے لیے گینگ وار کی سرپرستی ہورہی ہے
ISLAMABAD:
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ حق پرست رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی اور ان کے صاحبزادے وقاص قریشی کے سفاکانہ قتل میں ملوث دہشت گرد آزادہیں جبکہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بری طرح سے ناکام ہوچکے ہیں ۔
اپنے مشترکہ بیان میں اراکین اسمبلی نے کہا کہ ایک جانب کالعدم تنظیموں کے دہشت گرد ایم کیوایم کے منتخب نمائندوں اور کارکنان کو فائرنگ کا نشانہ بنا کر بے دردی سے قتل کررہے ہیں تو دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بھی ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کو گرفتار کرنے کے بعد تشدد کا نشانہ بنا کر ماورائے عدالت قتل کیا جارہا ہے، اب تک ایم کیوایم کے 3کارکنان کو ماورائے عدالت قتل کیا جاچکا ہے ۔ ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت ایم کیوایم کے منتخب نمائندوں اور کارکنان کا قتل عام کرایا جارہا ہے اور اس ضمن میں گینگ وار کے دہشت گرد وںاور جرائم پیشہ عناصر کی کھلی سرپرستی کی جارہی ہے۔
اراکین اسمبلی نے کہا کہ ایم کیوایم شہر کراچی کا سب سے بڑا عوامی مینڈیٹ رکھتی ہے اس کے باوجود شہر کراچی کی سنگین صورتحال پر ایم کیوایم کے تحفظات، نشاندہی اور مثبت مشوروں پر عمل کرنے کے بجائے الٹا ایم کیوایم کو ہی متعصبانہ سوچ رکھنے والے افراد کی جانب سے شہر کراچی کی سنگین صورتحال کا ذمے دار قرار دیا جارہا ہے اور اس عمل سے گھناؤنی سازش کی بو محسوس کی جاسکتی ہے۔ اراکین نے کہاکہ شہر کے اردو بولنے والے عوام کی دہشت گردوں کے ذریعے بے دریغ نسل کشی کی جارہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ اراکین اسمبلی نے حق پرست رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی شہید اور ان کے صاحبزادے وقاص قریشی شہید کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا۔