سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان نے لاپتہ ہونے کی تردید کردی

میں بالکل ٹھیک ہوں اور ڈی آئی خان میں رشتہ داروں کے پاس ہوں، ایاز خان کا ویڈیو پیغام

ایاز خان کی اہلیہ نے شوہر کے لاپتہ ہونے کا مقدمہ درج کرایا تھا، فوٹو: فائل

KARACHI:
اسلام آباد سے پراسرا طور پر لاپتہ ہونے والے سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز محسود کی ویڈیو منظر عام پر آگئی جس میں انہوں نے اپنی گمشدگی کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ڈی آئی خان میں رشتہ داروں سے ملنے آئے ہیں۔

ایاز خان کی اہلیہ نے پولیس کو درخواست دی تھی کہ ان کے شوہر آبپارہ کے قریب اپنے دفتر سے جمعرات کی شام جی 13 گھر جانے کے لیے نکلے مگر گھر نہ پہنچے اور بعد میں رات 8 بجے فون پر بتایا کہ کورنگ ٹاؤن میں ہیں۔


اہلیہ کے مطابق ایاز خان نے فون پر بات کرتے ہوئے تین غیر متعلقہ افراد کے ساتھ ہونے اور پریشانی کا ذکر کیا،اس کے بعدسے ان کا فون مسلسل بند ہے ، ایاز خان کی بیٹی کی ہفتہ کو شادی ہے ، اہلیہ نے ایاز خان کے اغوا کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

میڈیا پر خبریں نشر ہونے کے بعد ایاز خان کا ایک ویڈیو پیغام سامنے آیا جس میں وہ اپنی خیریت سے ہونے کی اطلاع دے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں اور ڈی آئی خان میں رشتہ داروں کے پاس ہیں۔

ایاز خان نے کہا کہ ان کا موبائل فون خراب تھا جس کی وجہ سے وہ گھر والوں سے رابطہ نہیں کرسکے۔
Load Next Story