سانحہ نانگا پربت غیرملکی سیاحوں کے قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج
واقعے کے بعد سے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور اب تک 37 سے زائد مشتبہ افرادکو گرفتارکرلیا گیا۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان
نانگا پربت پر غیرملکی سیاحوں کے قتل کا مقدمہ تھانہ گونر میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔
گلگت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سیدی مہدی شاہ نے کہا کہ نانگا پربت بیس کیمپ کے علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات میں جلد پیش رفت متوقع ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے کوہ پیماؤں کے قاتلوں تک پہنچنے کی ہر ممکن کوششیں کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ نانگاپربت بیس کیمپ پر دہشت گردی کے واقعےکے بعد سے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور اب تک 37 سے زائد مشتبہ افرادکو گرفتارکرلیا گیا۔
واضح رہے کہ ہفتہ اوراتوار کی درمیانی شب نانگا پربت بیس کیمپ میں دہشت گردوں نے فائرنگ کے کرے 10 غیرملکی سیاحوں سمیت 11افراد کوقتل کردیا تھا جس کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی۔