اسد رؤف اور بلی باؤڈن کو آئی سی سی ایلیٹ امپائرنگ پینل سے ہٹا دیا گیا
اسد رؤف کو آئی پی ایل میں افواہوں کی زد میں رہنے کی وجہ سے الگ کیا گیا ہے، آئی سی سی ترجمان
آئی سی سی نے اسد رؤف اور اور بلی باؤڈن کی جگہ رچرڈ ایلنگ ورتھ اور پال ریفل کو 14-2013 کے لئے ایلیٹ امپائرنگ پینل میں شامل کرلیا ہے۔
آئی سی سی ترجمان کا کہنا ہے کہ اسد رؤف کو آئی پی ایل میں افواہوں کی زد میں رہنے کی وجہ سے الگ کیا گیا ہے لیکن امپائرز سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین جاف ایلر ڈائس کا مؤقف ہےکہ فیصلہ اسکینڈلز کی بجائےاسدرؤف کی کارکردگی کو سامنے رکھ کرکیاگیاہے، دوسری جانب نیوزی لینڈ کے50 سالہ امپائر بلی باؤڈن کوبھی ایک سال کی مایوس کن کارکردگی کی وجہ سے ایلیٹ پینل سے باہر کردیا گیا ہے، دونوں کی جگہ رچرڈ ایلنگ ورتھ اور آسٹریلیا کے پال ریفل ایلیٹ پینل میں شامل کرلئے گئے ہیں، جاف ایلر ڈائس نے پینل میں شامل کئے گئے نئے امپائرز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسد رؤف اوربلی باؤڈن کی گراں قدر خدمات کو بھی سراہا۔
آئی سی سی امپائرز پینل میں شامل کئے گئے نئے امپائرز رچرڈ ایلنگ ورتھ نے اپنے کیرئیر میں انگلینڈ کے لئے 9 ٹیسٹ میچز کھیلے اور پال ریفل نے آسٹریلیا کی جانب سے 35 میچز کھیل کے 104 وکٹیں اپنے نام کیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کے رنگین مزاج امپائر اسد رؤف کا نام پہلے تو بھارتی ماڈل لینا کپور سے اسکینڈل کی وجہ سے بدنام ہوا پھر آئی پی ایل میں بکیز کے ساتھ رابطوں کی وجہ سے وہ میڈیا کی زینت بن گئے جس کے بعد آئی سی سی نے ان کا نام حال ہی میں ہوئی چیمپئنز ٹرافی سے خارج کر دیا تھا، امپائر اسد رؤف 47 ٹیسٹ اور 98 ایک روزہ میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔